دوبئی۔ شام کے الرقہ میں امریکی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملوں میں کم
از کم 15 لوگ مارے گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے شامی رصدگاہ نے بتایا کہ جنگی
جہازوں سے کل جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے گڑھ رقہ کے دہم شہر کو
نشانہ بنایا گیا ۔ مانا جارہا ہے کہ یہ حملے امریکی قیادت والے انسداد دہشت
گردی اتحاد نے کئے ہیں
۔
اتحاد نے بتایا کہ حملوں میں اب تک 15 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے
۔ مرنے والوں کی تعدا د بڑھنے کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ پہلے
بھی تسلیم کرچکا ہے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران عام
شہری بھی شکار ہوسکتے ہیں ۔ داعش نے 2014 سے الرقہ پر قبضہ کیا تھا اور اسے
اپنی راجدھانی قرار دیا تھا۔